تحریک میں کارکنوں کا رشتہ خون یا برادری کا نہیں، کس بنیاد پر ہے
عقیدہ، فکر اور نصب العین کی یگانگت / ایمان کا اشتراک۔
ملتے ہی محبت کا سب سے پہلا اظہار کیا ہے؟
سلام کو عام کرنا
سورہ حجرات میں مومنین کو کیا قرار دیا گیا ہے؟
*بھائی بھائی (انما المومنون اخوۃ)*
انسان کو اپنا غصہ کس قسم کے حالات کے لیے محفوظ رکھنا چاہیے؟
انتہائی ناگزیر حالات کے لیے
اسماء الحسنیٰ میں سے اللہ تعالیٰ کی صفت "الحكم" کا کیا مطلب ہے؟
فیصلہ کرنے والا / حاکم
اس لفظ سے مراد گہرا بھائی چارہ ہے، جو اس کتاب کا اصل مقصد ہے۔
اخوت
دوسروں کو اپنے اوپر ترجیح دینا کیا کہلاتا ہے؟
ایثار
یہ دینے سے محبت بڑھتی ہے
*ہدیہ / تحفہ۔* حدیث: تَھَادَوْا تَحَابُّوا
صحیح بخاری کی حدیث کے مطابق اصل طاقتور کون ہے؟
جو غصے کے عالم میں اپنے نفس پر قابو پائے
آیت (سورہ النساء: 119) کے آخر میں ابلیس کی سرپرستی قبول کرنے والے کے لیے کس انجام کا ذکر ہے؟
صریح نقصان (خُسْرَانًا مُّبِينًا)
یہ کتاب پہلی بار کس مشہور جریدے میں شائع ہوئی تھی
*ترجمان القرآن (جنوری ۱۹۵۷ء) میں
احتساب کب تجسس بن جاتا ہے؟
جب نیت اصلاح کی بجائے عیب ڈھونڈنا ہو، اور طریقہ تنہائی کی بجائے جاسوسی ہو، تو احتساب تجسس بن جاتا ہے۔
غیبت کو قرآن میں کس چیز سے تشبیہ دی گئی ہے؟
مردہ بھائی کا گوشت کھانے سے
غصے کا کون سا درجہ اعلیٰ اخلاقی شعور کی علامت ہے اور حق و انصاف کی خاطر پیدا ہوتا ہے؟
تعمیری غصہ
موجودہ دور میں "جانوروں کے کان چیرنے" کی قدیم رسم کی جدید شکل تحریر میں کیا بتائی گئی ہے؟
فطری قوانین سے بغاوت اور اللہ کی تخلیق کو بدلنا
* خرم مراد کے مطابق اسلامی اجتماعیت صرف قانونی نہیں بلکہ کس چیز کی اجتماعیت ہے؟
دلوں کی اجتماعیت
یک دوسرے کے بارے میں دل میں برے خیالات لانے سے بچنے کے لیے اس کو لازمی قرار دیا ہے۔
حسنِ ظن
حسد نیکیوں کو کیسے کھا جاتا ہے؟
جیسے آگ لکڑی کو کھا جاتی ہے
مسندِ احمد کی دعا میں اللہ تعالیٰ سے کس بات کی توفیق مانگی گئی ہے؟
غصے اور خوشی دونوں میں حق بات کہنے کی
شیطانی فتنوں اور چالوں سے بچنے کے لیے انسان کا کیا ہونا ضروری بتایا گیا ہے؟
بیدار دل اور بیدار مغز
* اگر باہمی اعتماد ختم ہو جائے تو جماعت کس چیز کا ڈھیر بن جاتی ہے؟
*ریت کا ڈھیر یا بے جان حصوں کا مجموعہ۔
کارکنوں کے درمیان پیدا ہونے والے اختلافات کو ختم کرنے کے لیے اس تنظیمی عمل کا سہارا لیا جاتا ہے۔
احتساب یا باہمی اصلاح
مسلمان کی عزت و آبرو کو کس چیز جیسی حرمت والا قرار دیا گیا؟
خون اور کعبہ کی حرمت جیسا
غصے کو مثبت رخ دینے کے طریقے
* اپنے غصے کو قیمتی اثاثہ سمجھیں
*غصے کی شدت میں بھی اخلاقی اصولوں کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں
سورہ النساء میں بیان کی جانے والی چار ابلیسی حکمتِ عملی
1۔ گمراہ کرنا (وَلَأُضِلَّنَّهُمْ)
2۔ جھوٹی امیدیں دلانا (وَلَأُمَنِّيَنَّهُمْ)
3۔ وہم پرستی اور جاہلانہ رسومات (فَلَيُبَتِّكُنَّ ءَاذَانَ ٱلْأَنْعَٰمِ)
4۔ اللہ کی تخلیق کو بدلنا (فَلَيُغَيِّرُنَّ خَلْقَ ٱللَّهِ)