صفت کسے کہتے ہیں؟
يہ حرف کی وہ حالت جب اسے اس کے مخرج سے ادا کیا جا رہا ہو۔
صفاتِ لازمہ متضادہ سے کیا مراد ہے؟
یہ وہ صفات ہیں جو حرف کا اصلی یا لازمی حصہ ہوتی ہیں
اور یہ اس حرف سے کبھی بھی جدا نہیں ہوتیں بلکہ ہمیشہ اس کے ساتھ رہتی ہیں ۔
صفات جوڑوں ( Pairs ) کی صورت میںپائی جاتی ہیں
"ز" اور "ص" ایک ہی مخرج سے نکلتے ہیں، تو ان میں فرق کس وجہ سے ہے؟
صفات کی وجہ سے
وہ صفات کون سی ہیں جو لازمی تو ہیں مگر کسی کی ضد نہیں رکھتیں؟ اور ان کی تعداد کیا ہے؟
انہیں صفاتِ لازمہ غیر متضادہ کہا جاتا ہے، اور ان کی تعداد 8 ہے۔
ب کی غیر متضادہ صفت کیا ہے؟
قلقلہ
الصفات الأصلية کیا ہے؟
يہ وہ صفات ہیں جو حرف کے ساتھ ہمیشہ رہتی ہیں
الهمس کے حروف کا مجموعہ کیا ہے؟
فَحَثَّهُ شَخْصٌ سَكَتْ
ان حروف میں قلقلہ کے پانچوں حروف بھی شامل ہيں
a)الهمس فَحَثَّهُ شَخْصٌ سَكَتْ
b) الشِّدَّة أَجِدْ قَطٍ بَكَتْ
c) الإسْتِعْلاء خُصَّ ضَغْطٍ قِظْ
صحیح جواب: b) الشِّدَّة أَجِدْ قَطٍ بَكَتْ
صفاتِ لازمہ غیر متضادہ میں سے 4 صفات کے نام بتائیں؟
صفیر
قلقلہ
لین
انحراف
تکرار
تفشی
استطالت
غنہ
التَّفَشِّي یعنی حرف كا اپنے مخرج سے آسانی سے نکلنا
A-True
B-False
Ans B-False
کون سی صفت ایسی ہے جو ہر حرف میں نہیں ہوتی بلکہ مخصوص حالات میں ظاہر ہوتی ہے؟ اور اس کی کوئی ايک مثال دیں-
الصفات العارضة
مثالیں: ادغام ، اظہار ، تفخیم اور ترقیق
الرِّخاوة کا تعلق:
a-سانس سے ہے
b-آواز سے ہے
b-آواز سے ہے
الجہر کی اصطلاحی تعریف کیا ہے؟
a) مخرج کے مکمل بند ہونے کی وجہ سے آواز کا جاری رہنے سے رک جانا-
b) حرف کے قوی ہونے اور اس کے مخرج پر بھر پور انحصار کی وجہ سے حرف کو ادا کرتے وقت سانس کے بہاؤ کا رُکنا۔
صحیح جواب: b حرف کے قوی ہونے اور اس کے مخرج پر بھر پور انحصار کی وجہ سے حرف کو ادا کرتے وقت سانس کے بہاؤ کا رُکنا۔
وہ کون سی صفت ہے جس میں زبان مخرج سے ٹکرا کر آگے کی طرف بڑھتی ہے؟ اور کون سے حرف میں پائی جاتی ہے؟
A-الانحراف - حروف ر اور ل
B-الاستطالت - حرف ض
B-الاستطالت - حرف ض
ایسا کون سا حرف ہے جس میں دو غیر متضادہ صفات جمع ہوتی ہیں؟
را— انحراف اور تکرار
صفات کا کوئی ایک فائدہ بیان کریں
حروف کی صفات ایک ہی مخرج سے نکلنے والے حروف کو ایک دوسرے سے ممتاز کرتی ہیں۔
حروف کی آواز کو خوبصورت بناتی ہے
صفات کے وہ جوڑے جن میں ہر صفت اپنی ضد رکھتی ہے، ان میں سے کم از کم کتنی صفات ہر حرف میں ہوتی ہیں؟ ان pairs کے نام بھی بتائیں-
4 صفات ہر حرف میں ہوتی ہیں
همس/جهر،
شدہ /رخاوة/توسط،
استعلاء/ استفال،
إطباق/انفتاح-
ھمزہ کی صفات لازمہ متضاد بیان کریں
جہر۔شدہ- استفال - انفتاح
کون سی صفت حرف کو باؤنسنگ آواز دیتی ہے؟
قلقلہ
قلقلہ صغریٰ اور قلقلہ کبریٰ میں کیا فرق ہے؟
قلقلہ صغریٰ اور قلقلہ کبریٰ میں فرق یہ ہے کہ قلقلہ کبری کی آواز میں قلقلہ صغریٰ کی نسبت زیادہ گونج ہوتی ہے۔
حروف کی صفات کو کون سی دو اقسام میں تقسیم کیا گیا ہے؟
الصفات الأصلية (اصل صفات) اور الصفات العارضة (عارضی صفات)
صفتِ استعلاء اور صفتِ اطباق میں کیا فرق ہے؟ وضاحت کریں۔
استعلاء میں آواز کو تالو کی طرف اٹھانا-
اور اطباق میں آواز کا انحصار زبان اور تالو کے درمیان ہوتا ہے -
ایسے کون سے حروف مستعلیہ ہیں جو صفتِ اطباق میں شامل نہیں؟ وہ کتنے حروف ہیں اور کون سے حروف ہیں ؟
3- ق، غ، خ،
قلقلہ کی کتنی اقسام ہیں؟ ان کی وضاحت کریں۔
-القلقلة الصغرى: چھوٹا قلقلہ
جب حرف القلقلہ لفظ کے درمیان یا آخر میں ہو اور ہم اس لفظ پر وقف کی بجائے قلقلہ کرنے کے فوراً بعد اگلے حرف یا لفظ کو ادا کریں ۔
2-القلقلة الكبرى: بڑا قلقلہ
جب حرف القلقلہ لفظ کے آخر میں آئے اور اس پر وقف کیا جائے ۔ جب آپ اس پر رکیں گے تو آواز زیادہ نمایاں ہوگی۔
کیا غنہ ایک مستقل صفت ہے یا تابع صفت؟ اس کی وضاحت کریں کہ اسے صفاتِ لازم میں کیوں شمار کیا جاتا ہے، حالانکہ یہ صرف دو حروف میں ظاہر ہوتی ہے۔
غنہ ایک مستقل صفت ہے اور اسے صفاتِ لازمہ میں شمار کیا جاتا ہے کیونکہ یہ نون اور میم کے ساتھ ہمیشہ پائی جاتی ہے، چاہے کسی بھی حالت میں ہوں — ساکن، مشدد یا مدغم۔
یہ صفت حرف کی طبیعت (طبیعی آواز) کا حصہ ہے نہ کہ محض قواعد کا نتیجہ۔
اسی لیے تغنّی صفاتِ لازمہ غیر متضادہ میں شامل ہے۔