حرکات & مخارج
جوف & حلق
اللسان
شفتان & خیشوم
Misc.
100

مخارج کی کتنی اقسام ہیں؟ ان کے نام بتایے؟

2 اقسام 

1-معین مخرج

2-غیر معین مخرج

100

وہ کون سا مخرج ہے جو کسی خاص عضو (زبان، حلق یا ہونٹ) پر ختم نہیں ہوتا بلکہ آواز کے ختم ہونے کے ساتھ ہی ختم ہو جاتا ہے؟

مخرج الجوف

100

زبان کے کل مخارج کتنے ہیں؟

10

100

خیشوم کا کیا مطلب ہے ؟

ناک کا اندرونی حصہ

100

لفظ جلالہ حرف الف سے شروع ہوتا ہے؟

a-True 

b-False

b-False

200

حرکات کےعربی میں نام اور ان کی ادائیگی کا طریقہ عربی یا اردو میں بتائیں؟

فتحه:  اِنْفِتَاح لِلْفَم (منہ كو اوپر کی طرف کھولنا)

کسرہ: اِنْخِفا لِلْفَكِّ السُّفْلى (نچلے جبڑے کو پيچھے کرنا)

ضمہ:  اِنْضِمام لِلشَّفَتَيْن (ہونٹوں کو گول کرنا)

200

کون سی صورت میں الف، واؤ یا یاء حروفِ مدہ نہیں بنتے؟
 A. جب وہ ساکن ہوں
 B. جب وہ متحرک ہوں
 C. جب ان سے پہلے ہم آواز حرکت ہو
 D. جب وہ حرف مستعلیہ کے بعد آئیں

 B. جب وہ متحرک ہوں

200

یا غیر مدیہ کون سے حروف ہیں اور یہ کہاں سے ادا ہوتے ہیں؟

a-یاء لین
یاء متحرک

وسط اللسان b-

200

خیشوم میں کتنے مخرج ہیں ؟ ان سے ادا ہونے والے حروف کے نام بتائیے ؟

ایک مخرج۔ 

صفتِ غنی ادا ہوتى ہے نون اور میم کى

200

وہ کون سا حرف ہے جو پچھلے کلمہ سے ملا کر پڑھنے کی صورت میں گر جاتا ہے؟ اس کا نام بتایے۔

ھمزہ جس کو ہمزۃ الوصل کہتے ہیں-

300

مخارج کے اہم مقامات کتنے ہیں؟ اور ان کے نام کیا ہیں؟

5 اہم مقامات

1-الجوف

2-الحلق

3-اللسان

4-الشفتان

5-الخیشوم

300

خ کی آواز رگڑ کے ساتھ کیسے پیدا ہوتی ہے؟ کم از کم 2 points میں وضاحت کریں-

-1-يہ آواز پیدا ہوتی ہے جب ہوا اٹھی ہوئی زبان کی جڑ اور نرم تالو کے درمیان سے گزرتی ہے۔ 

-2-زبان تالو کو پوری طرح ٹَچ نہیں کرتی بلکہ تھوڑی سی جگہ باقی رہتی ہے ، جس سے یہ ہوا کی رگڑ(yaani friction) کی آواز آتی ہے۔

300

انحراف-تكرار-تفَشِّي-استطالت

وہ تمام حروف بتائیں جن میں یہ صفات پائ جاتی ہیں اور ان کے مخارج کے نام بتایئں-

انحراف: ل-حافة اللسان  ر-طرف اللسان

تكرار: ر-طرف اللسان

تفَشِّي: ش-وسط اللسان

استطالت: ض-حافة اللسان


300

شفَتَین (ہونٹوں) سے ادا ہونے والے حروف کے دو الگ مخارج کیوں مقرر کیے گئے ہیں؟

کیونکہ ہونٹوں سے ادا ہونے والے حروف کی ادائیگی کا طریقہ مختلف ہے:

مخرج 1۔ ب، م، و (غیر مدّیہ) دونوں ہونٹوں کے آپس میں ملنے سے ادا ہوتے ہیں۔

مخرج 2۔ ف نیچے کے ہونٹ اور اوپر کے اگلے دانتوں کے ملنے سے ادا ہوتا ہے۔

300

وہ کون سے حروف ہیں جو بعض شرائط کے تحت "موٹے" بھی پڑھے جاتے ہیں؟

اور وه حروف كن شرائط كے بائث پُر پڑھے جاتے ہیں-کم از کم ایک شرط بیان کریں-

الف, لام اور را 

الف: الف مدہ سے پہلے حروف مستعلیہ ہو تو الف مفخم پڑھا جاۓ گا-

لام: لفظ جلالہ کے لام سے پہلے فتحہ یا ضمہ ہو تو لفظ جلالہ کا لام مفخم پڑھا جاۓ گا-

را:را کو 8 حالتوں میں موٹا/مُخَفَّم پڑھیں گے- جس را پر فتحہ یا ضمہ ہوتو اس را کو پُر (موٹا) پڑھیں گے.-


400

مخارج کے اہم مقامات سے کتنے مخرج نکلتے ہیں؟ سب سے زیادہ مخارج کس اہم مقام سے نکلتے ہیں اور کتنے؟

پانچ عمومی مقامات جہاں سے 17 مخارج نکلتے ہیں- 

سب سے زیادہ اللسان سے نکلتے ہیں-10

400

ہمزہ اور الف کے درمیان 3 فرق پیش کریں-

1-ہمزہ: اقصی الحلق سے ادا ہوتا ہے-  

الف:الجوف سے ادا ہوتا ہے-

2-ہمزہ: حرکت لے سکتا ہے-ہمزہ پر زبر، زیر، پیش آ سکتے ہیں: أَ – إِ – أُ

الف:حرکت نہیں لیتا -الف پر کبھی بھی حرکت نہیں آتی۔ الف ہمیشہ ساکن ہوتا ہے اور مد دیتا ہے۔

3-ہمزہ: ہمزہ خود آواز بناتا ہے-جیسے: أَ – إِ – أُ-ہمزہ اپنی آواز رکھتا ہے۔

  الف:الف خود آواز نہیں بناتا بلکہ وہ اپنے سے پہلے حرف کا تابع ہوتا ہے اور صرف کھینچاؤ دیتا ہے ۔ الف بس آواز کو لمبا کرتا ہے-جیسے: قال — (ا کی لمبی آوازاور موٹا پڑھا جاۓ گا-)

400

ت، ص، ج اور ق 

ان کے مخارج کے نام اور وہ کیسے ادا ہوتے ہیں-

ت: طرفُ اللسان

ادايئگی:زبان کی نوک کا اوپری حصہ(جِھَۃ الظَھرِہ) اور ثنایا علیا کی جڑ(مسوڑھوں کے اوپر کی نرم جگہ ) سے نکلتے ہیں۔

ص: طرف اللسان

ادايئگی: زبان کی نوک کے آخری حصے کو ثنایا سفلی کے اندرونی حصہ پر رکھنے سے ادا ہوتا ہے۔
اس طرح آواز اوپر اور نیچے کے سامنے والے دانتوں کے درمیان سے نکلتی ہے۔

ج: وسط اللسان

ادايئگی: زبان کے درمیانی حصے اور اسکے مقابل تالو سے ادا ہوتا ہے۔ زبان کا بیچ کا حصہ تالو سے مل جاتا ہے۔

ق: اقصی اللسان

ادايئگی: زبان کی جڑ جب اسکے مقابل  تالو(كوّے کی طرف) کے نرم حصے  سے چپک جاتی ہے تو ق ادا ہوتا ہے۔

400

وَاو (غیر مدّیہ) اور واؤ مدیہ میں 3 فرق بیان کیجیے

1۔ واؤ مدیہ ۔جوف سے ادا ہوتا ہے۔ واؤ غیر مدیہ شفتان سے ادا ہوتا ہے ۔

2۔ واؤ مدیہ کے حروف واؤ مدہ ہے۔ واؤ غیر مدیہ سے واؤ متحرک اور واؤ لین ادا ہوتے ہیں۔

3.واو مدہ کی آواز دو حرکات تک کھینچی جاتی ہے۔ واؤ متحرک ایک حرکت اور واؤ لین مدًا ما کے برابر کھینچ کر پڑھیں جاتی ہے۔

400

الصفر الْمُسْتَدِير کیا ہے؟ 3 points میں وضاحت کریں-

1-یہ علامت ایک چھوٹا سا گول صفر ہے-

2-یہ علامت بعض اوقات تین حروف الف (ا)، واؤ (و)، یا (ی) کے او پر پائی جاتی ہے۔
3-اگر ان حروف میں سے کسی پر بھی یہ علامت پائی جائے تو یہ حرف وقفا یا وصلا دونوں صورتوں میں نہیں پڑھا جاتا ہے۔

500

اللسان کے چار حصوں کے نام اور ان سے ادا ہونے والے تمام حروف بتایے۔

1-اقصی اللسان: ق، ک 

2-وسط اللسان: ج ، ش اور ی غیر مدیہ

3-حافة اللسان: ض، ل

4-طرف اللسان: ن - ر - ط، د، ت-ص، ز، س‎-ظ ، ذ ،ث

500


جوف & حلق کے مخارج کے نام۔ان کے معنی۔اور تمام حروف بتایے-


الجوف: 

 منہ اور حلق کے اندر کا خالی حصہ 

اس سے تین حروف ادا ہوتے ہیں-

1- الف مدہ

2- واؤ مدہ

3- ی مدہ


ان تینوں حروف کو حروف مدہ کہتے ہیں-

حلق یا گلا: 

اس کے تین مخارج ہیں جن سے چھ حروف ادا ہوتے ہیں ۔

اقصی الحلق-حلق کا آخری حصہ-خ اور غ

وسط الحلق-حلق کا درمیانی حصہ-ح اور ع

ادنى الحلق-حلق کا ابتدائی حصہ-ء اور ھ

500

زبان کے تمام مخارج کے نام اور ان سے ادا ہونے والے تمام حروف بتایے-

1-اقصی اللسان: ق-ک

2-وسط اللسان: ج- ش -ی غیر مدیہ

3-حافة اللسان: ض- ل

4-طرف اللسان: ن-ر-ط-د-ت-ص-ز-س-ظ-ذ-ث

500

شفتان اور خیشوم سے ادا ہونے والے تمام حروف کی ادائیگی بیان کیجیے

دونوں ہونٹ (The Two Lips - الشَّفَتَان)

ف = اوپر کے دو اگلے دانتوں کا کنارہ نیچے والے ہونٹ کے اندرونی حصے سے لگتا ہے۔
 وَاو (غیر مدّیہ) = دونوں ہونٹوں کو گول کیا جاتا ہے مگر مکمل طور پر نہیں ملایا جاتا۔
 ب = دونوں ہونٹوں کو زور سے بند کیا جاتا ہے۔
 م = دونوں ہونٹوں کو نرمی سے بند کیا جاتا ہے۔
 اور دوسرا حصہ ناک کی راہ (nasal passage) سے متعلق ہے۔

ناک کی راہ (The Nasal Passage – الخیشوم

یہ وہ مقام ہے جہاں سے غنّہ کی آواز پیدا ہوتی ہے،
 اور یہ میم (م) اور نون (ن) کے حروف کا مخرج ہے۔

500

ہمزۃ الوصل سے ابتداء کی جائے تو ہمزۃ الوصل پڑھنے کی کتنی صورتیں ہونگی۔ وضاحت کریں-

3 صورتیں 

1-ھمزۃ الوصل کے بعد لام ہو -->ھمزۃ الوصل پر عارضی فتحہ لگے گا۔

2-ھمزۃ الوصل کے بعد لام نا ہو اور تیسرے حرف پر ضمہ ہو تو -->ھمزۃ الوصل پر عارضی ضمہ لگے گا۔

3-ھمزۃ الوصل کے بعد لام نا ہو اور تیسرے حرف پر ضمہ نا  ہو تو -->ھمزۃ الوصل پر عارضی کسرہ لگے گا۔