Subha Shaam k Azkar ki fazilat
Namaz ka tareeqa
Namaz ki duain aur
tarjuma
Surah Ankaboot translation
Surah Ankaboot Tafseer
100

جو شخص صبح کے وقت یہ کہے تو میں اس بات کا ضامن ہوں کہ اس کا ہاتھ پکڑے رکھوں گا یہاں تک کہ اسے جنت میں داخل کر دوں گا دعا بتائیں

رضيت بالله ربا وبالاسلام دينا وبمحمد صلى الله عليه وسلم نبيا

100

 رفع الیدین کا مسنون طریقہ ہتھیلیاں ------ یا ------ تک اٹھانا ہے

کندھوں یا کانوں

100

کون سی سورت کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس سورت کے ساتھ تیری محبت تجھے جنت میں داخل کرے گی

سورہ اخلاص

100

جن لوگوں نے اللہ کو چھوڑ کر اوروں کو اپنا معبود بنا رکھا ہے ان کی مثال------- جیسی ہے

مکڑی

100

سورہ عنکبوت میں کن نبیوں کے واقعات ہیں کوئی تین نبیوں کے نام بتائیں

حضرت نوح حضرت ابراہیم حضرت لوط حضرت شعیب

200

رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے صحابی کو بچھو کے کاٹنے پر کون سی دعا بتائی کہ اگر تو یہ پڑھ لیتا تو وہ تجھے ضرر نہ دیتا

اعوذ بكلمات الله التامات من شر ما خلق

200

رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا جب امام امین کہے تو تم بھی امین کہو جس شخص کی امین فرشتوں کی امین کے موافق ہوگی تو -----------

اس کے پہلے سب گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں

200

نماز میں ایک شخص نے کیا پڑھا جس کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا کہ اس شخص کے لیے اسمان کے دروازے کھول دیے گئے ہیں

الله اكبر كبيرا والحمد لله كثيرا وسبحان الله بكرة واصيلا

200

پس یہ مشرکین جب کشتی میں سوار ہوتے ہیں تو ------ ہی کے لیے عبادت کو خالص کر کے اسے ہی پکارتے ہیں اور جب وہ انہیں بچا کر خشکی پر لے اتا ہے تو دوبارہ ----- کرنے لگتے ہیں

اللہ 

 شرک

200

اہل کتاب کی طرف سے دینی امور کے متعلق جو خبریں ائی ان کے بارے میں کیا حکم ہے

کہ نہ تو ان کی تصدیق کی جائے اور نہ ہی تردید

300

جو شخص صبح کے وقت یہ کہہ لے تو اسے اولاد اسماعیل میں سے ایک غلام ازاد کرنے کا ثواب ہوگا اور اس کے لیے 10 نیکیاں لکھی جائیں گی اس سے 10 غلطیاں مٹائی جائیں گی اس کے 10 درجات بلند کیے جائیں گے اور شام تک کے لیے شیطان سے حفاظت میں رہے گا اور اگر شام کو یہ کہہ لے تو صبح کے لیے یہی کچھ ہے

لا اله الا الله وحده لا شريك له له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير


300

رفع الیدین یعنی دونوں ہاتھوں کا اٹھانا نماز میں کتنی جگہ ثابت ہے اور کون کون سی

چار جگہ ثابت ہے 

1.شروع نماز میں تکبیر تحریمہ کے وقت

2. رکوع میں جانے سے قبل

3. رکوع سے اٹھنے کے بعد 

4. تیسری رکعت کی ابتدا میں

300

نماز میں ایک مقتدی نے کیا پڑھا جس کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں نے 30 سے زائد فرشتے دیکھے جو ان کلمات کا ثواب لکھنے میں جلدی کر رہے تھے

اور اس کا ترجمہ بھی بتائیں

ربنا ولك الحمد حمدا كثيرا طيبا مباركا فيه

اے ہمارے رب تیرے ہی واسطے تعریف ہے بہت زیادہ پاکیزہ اور بابرکت تعریف

300

یہ کس نبی کی دعا تھی

رب انصرني على القوم المفسدين

 اے میرے رب ان فسادی لوگوں کے مقابلے میں میری مدد فرما

حضرت لوط علیہ السلام

300

جو لوگ اللہ عزوجل کو چھوڑ کر اوروں کو اپنا معبود مددگار اور مشکل کشا سمجھتے ہیں ان کو اللہ تعالی نے مکڑی اور اس کے جالے کی مثال سے کیوں تشبیہ دی ہے

ان کی مثال مکڑی اور اس کے جالے کی طرح اس لیے اللہ تعالی نے  بیان کیا ہے کہ جس طرح مکڑی اپنا جالا اپنے ارد گرد اس لیے بن لیتی ہے تاکہ وہ سردی گرمی اور دشمن سے اس کو محفوظ رکھ سکے لیکن وہ جالہ اتنا کمزور ہوتا ہے کہ جس کا سب کو علم ہے اسی طرح مشرکین اور ان کے خود ساختہ معبودوں کا ہے کہ وہ بھی مکڑی کی طرح سمجھتے ہیں کہ یہ معبود ہمارے کام ائیں گے لیکن  ان کی کمزوری کا یہ حال ہے کہ  وہ اپنی مدد بھی نہیں کر سکتے

400

رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے حضرت فاطمہ سے کہا کہ میری وصیت سننے کے بعد تمہیں کیا چیز اس دعا کو صبح شام پڑھنے سے روکتی ہے دعا بتائیں

يا حي يا قيوم برحمتك استغيث اصلح لي شاني كله ولا تكلني الى نفسي طرفه عين

400

نماز کے دوران جو شیطان وسوسے ڈالتا ہے اس کا نام کیا ہے اور اگرآدمی اس کے وسوسے محسوس کرے تو کیا کرنا چاہیے

خنزب اور جب اس کے وسوسے محسوس کریں تو اعوذ باللہ کے پورے کلمات پڑھو اور بائیں جانب تین بارتھتکارو تھوکو یعنی تھوتھو کرو

400

تشہد کا ترجمہ بتائیں

میری ساری قولی بدنی اور مالی عبادت صرف اللہ کے لیے ہے اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپ پر اللہ کی رحمت سلامتی اور برکتیں ہوں اور ہم پر اور اللہ کے دوسرے نیک بندوں پر بھی سلامتی ہو میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں ہے اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے بندے اور رسول ہیں

400

اے نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم جو کتاب اپ کی طرف وحی کی گئی ہے اپ اس کی تلاوت کیجئے اور نماز قائم کیجئے یقینا نماز ------ اور------ سے روکتی ہے اور بلاشبہ -------- سب سے بڑا نیک عمل ہے اور اللہ کو خوب معلوم ہے جو عمل تم کرتے ہو

بے حیائی

 برے کاموں 

 اللہ کا ذکر

400

ابو العالیہ رحمت اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ نماز میں تین چیزیں ضروری ہیں اگر یہ نہ ہو تو نماز درست نہیں وہ کون سی تین چیزیں ہیں

نماز خالصتا اللہ عزوجل کی رضا کے لیے ہو 

نماز کے دوران اللہ تعالی کے عذاب کا خوف ہو 

نماز میں کثرت سے اللہ کا ذکر ہو

500

اپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے اس دعا کے الفاظ پر یقین رکھتے ہوئے صبح ان کو کہہ لیا اور اسی دن شام ہونے سے پہلے اس کا انتقال ہو گیا تو وہ جنت والوں میں سے ہے اور جس نے اس دعا کے الفاظ پر یقین رکھتے ہوئے رات میں ان کو پڑھ لیا اور پھر اس کا صبح ہونے سے پہلے انتقال ہو گیا تو وہ جنت والوں میں سے ہے دعا بتائی

اللهم انت ربي لا اله الا انت خلقتني وانا عبدك وانا على عهدك ووعدك ما استطعت اعوذ بك من شر ما صنعت ابوء لك بنعمتك علي وابوء بذنبي فاغفر لي انه لا يغفر الذنوب الا انت

500

ان میں سے کون سے سجدے کے احکامات صحیح ہیں

1. سجدے میں پیشانی اور ناک اور ہونٹ زمین پر ٹکائیں

2. سجدے میں دونوں ہاتھ کندھوں یا کانوں کے برابر رکھیں 

3.  سجدے میں دونوں ہتھیلیاں اور دونوں گھٹنے زمین پر خوب ٹکائیں

4. سجدے میں سینہ پیٹ اور رانیں زمین سے لگا کر رکھیں

5. سجدے میں کہنیاں زمین پر نہ ٹکائیں اور نہ کروٹوں سے ملائیں

6. مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں سات ہڈیوں پر سجدہ کروں ناک پیشانی ہونٹ دونوں ہاتھوں دونوں گھٹنوں

7. سجدے کی حالت میں نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم اپنے بازوؤں کو زمین پر لگاتے تھے

8. ایڑیوں کو ملائیں

9. پاؤں کی انگلیوں کے سرے قبلے کی طرف مڑے ہوئے رکھیں اور دونوں قدم بھی کھڑے رکھیں

10. اس شخص کی نماز نہیں جس کی ناک پیشانی کی طرح زمین پر لگتی ہے


2  ,  3  ,  5 ,  8,  9  are correct

500

درود کے بعد کی کوئی دعا ترجمے کے ساتھ سنائیں جو اللھم سے شروع ہوتی ہو

ربنا اتنا یا رب جعلنی کے علاوہ

اللهم اني اعوذ بك من عذاب القبر واعوذ بك من فتنه المسيح الدجال واعوذ بك من فتنه المحيا والممات اللهم اني اعوذ بك من الماثم من المغرم

اللهم اني ظلمت نفسي ظلما كثيرا ولا يغفر الذنوب الا انت فاغفر لي مغفره من عندك وارحمني انك انت الغفور الرحيم

اللهم اغفر لي ما قدمت وما اخرت وما اسررت وما اعلنت وما اشربت وما انت اعلم به مني انت المقدم وانت المؤخر لا اله الا انت

اللهم اني اعوذ بك من عذاب جهنم ومن عذاب القبر ومن فتنه المحيا بالممات ومن شر فتنه المسيح الدجال

500

اور ہم نے ابراہیم علیہ السلام کو ----- اور ------ عطا فرمائے اور ان کی نسل میں ----- اور ------ رکھ دی اور ہم نے ------ میں بھی انہیں ان کا اجر عطا فرمایا اور ------- میں بھی وہ نیک لوگوں میں سے ہوں گے

اسحاق    یعقوب

 نبوت    کتاب  

دنیا     اخرت

500

رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جنت میں ایسے بالا خانے ہیں جن کی دیواریں شیشے کی طرح صاف ہے جن کا سارا اندرونی حصہ باہر سے اور بیرونی حصہ اندر سے صاف دکھائی دیتا ہے 

یہ بالا خانے اللہ تعالی نے کن لوگوں کے لیے تیار کیے ہیں

یہ بالا خانے اللہ تعالی نے ان لوگوں کے لیے تیار کیے ہیں جو دنیا میں محتاجوں کو کھانا کھلاتے ہیں لوگوں سے نرمی سے بات کرتے ہیں نماز روزوں کی پابندی کرتے ہیں اور رات کی خاموشی میں نماز تہجد کی ادائیگی کے لیے کھڑے ہو کر اللہ کی عبادت کرتے ہیں