دستور سے کیا مراد ہے اسکے کون سے دو اھم حصے ہیں؟
دستور سے مراد منشور یا بنیاد ہے ۔
دو اھم حصےعقیدہ اور چارٹرباۓ لاء ہیں
ناظمہ اعلئ کے انتخاب کا کیا طریقہ کار ہے
- ایک الیکشن کمیٹی مرکزی انتخاب کرانے کی ذمہ دار ہوگی
- انتخاب خفیہ بیلٹ کے ذریعے ہوگا-
-وہ MGA جو کم از کم دو سال شوری کا ممبر رہ چکا ہو ناظمہ بننے کی اھل ھیں
-امیریکہ کا شہری یا گرین کارڈ ہولڈر ہو
الیکشن اوراستصواب سے کیا مراد ہے
الیکشن- ووٹوں کی اکثریت سے جو نتائج آئیں اسکے تحت جو ذمہ داری پر آئیں وہ الیکشن ہے
ووٹوں کی اکثریت اور ناظمہ اور شوری کے مشورےسے جو ذمہ داری پر آۓ وہ استصواب کہلائے گا -
اکنا کا نصب العین بتائیں
اللہ اور رسول کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق اقامت دین کی جدو جہد کے ذریعے رضائے الہی کا حصول
نیویارک شھر کی ناظمہ ،معاون اور شوری کے تین ممبرز کے نام بتائیں
President. Saima Masood
General Secretary. Shahnila Ashrafi
Office Secretary Madiha Bakhtiyar
Shura. Raheela Mir. Talat Moin. Naila Hussaini. Rashida Haroon. Sadia Siddiqui. Afshan Anjum and Shahida Anjum
اکنا کاعقیدہ کیا ہے
لاإله إلا الله محمد الرسول الله
ناظمہ اعلئ کا انتخاب کتنے عرصے کےلیے ہوتا ہے اوروہ لگاتار کتنی مرتبہ منتخب ہوسکتی ہیں
۱- دو سال کے لیے منتخب ہوگی
۲- دو ٹرم ( مسلسل چار سال ) مکمل کرسکتی ہے
انتظامی کونسل (Executive Council) کا انتخاب کون کرتا ہے۔ اس میں زیادہ سے زیادہ کتنے لوگ ہوسکتے ہیں۔
مجلس شوری کے انتخاب کے بعد ناظمہ اعلی زیادہ سے زیادہ 5 ارکان کا چناؤ کرسکتی ہے جو انتظامی کونسل کہلایگی۔
اکنا کا مرکزی نظم کونسے اجزا پر مشتمل ہے
1) مجلس ارکان
(2) ناظمہ/ صدر
(3) ۔ مرکزی مجلس شوری
(4) ۔ انتظامی کونسل
(5) ۔ معتمد عمومی
(6) ۔ مرکزی شعبہ جات
نیا سب چیپٹر شروع کرنے کی کیا شرائط ہیں
جہاں اکنا کے تین یا تین سے زائد ممبرز ہوں وہاں سب چپٹر بنایا جاسکتا ہے
رکن کیا ہوتا ہے اکنا کے دستور میں اسکی کیا شرائط ہیں کوئ تین بتائیں
رکن ( MGA) Member of General Assembly ہوتا ہے
1 ۔ دین کا کم از کم اتناعلم رکھتا ہو کہ اسلام اور جاہلیت میں امتیاز کر سکے
2 ۔ فرائض شرعی کا پابند ہو اور کبیرہ گناہوں سے اجتناب کرتا ہو ۔
3۔ کوئی ایسا ذریعہ معاش نہ رکھتا ہو جو معصیت و فحش کی تعریف میں آتا ہو ۔ مثلاً سود، شراب، زنا وغیرہ
4 ۔اس دستور (Charter and by-laws) کا مطالعہ کرنے کے بعد عہد کرے کہ وہ ICNA کے نظم کی پابندی کرے گا
ناظمہ اعلئ کسی وجہ سےاپنی ذمہ داری پوری نہ کرسکے تو متبادل انتظام کیا ہوگا ۔ اسکی مدت کتنی ہوگی
مجلس شوری قائم مقام ناظمہ کا سال کے بقیہ حصہ کے لیے انتخاب کرے گی یہ عارضی انتظام زیادہ سے چھ ماہ کے لیے ہوگا۔
شوری کے ارکان کا انتخاب کون کرتا ہے۔ کیا شوری کے منتخب یا نامزد ارکان میں کوئ فرق ہے
- شوری کے ارکان کا انتخاب خفیہ بیلٹ کے ذریعہ کیاجاتا ہے
۔ ناظمہ ارکان کے مشورے سے جن شوری ممبر کو منتخب کرتی ہے وہ نامزد ارکان ہوتے ہیں
شوری اورنامزد شوری کی ذمہ داریوں میں کوئ فرق نہیں ہوتا ہے
اکنا کے نصب العین کو حاصل کرنے کےلیے لائحہ عمل (Program) کے نکات کیا ہیں کوئ تین بتائیں
(1) تمام انسانوں کو اپنے خالق کی اطاعت کی دعوت دی جائے گی اور اس سلسلے میں تمام ممکنہ ذرائع اور وسائل سے مدد لی جائے گی۔
(ii) ۔ تمام مسلمانوں کو قولی اور عملی شہادت حق دینے کے لیے متحرک کرنا
۔ (iii)۔ تحریک اسلامی کی دعوت سے متفق افراد کو اس دستور میں درج طریقہ کار کے ذریعے منظم کرنا۔
(iv) ۔ حلقہ سے وابستہ افراد کی اسلامی نقطہ نظر سے مناسب فکری و اخلاقی تربیت کرنا۔ اس سلسلے میں ان کے اندر اسلامی اخلاق اور اسلامی علوم میں مہارت پیدا کرنے کے لیے تعلیمی اور تربیتی مواقع فراہم کئے جائیں گے۔
(۷) ظلم اور بداخلاقی کی ہر صورت میں مخالفت کی جائے گی اور معاشرہ میں سماجی ومعاشی انصاف اور شہری آزادی کی جدو جہد کی حمایت کی جائے گی۔
(vi)۔ انسانیت کا تعلق مضبوط کیا جائے گا اس سلسلے میں دنیا کے ہر خطہ کے لوگوں خصوصاً شمالی امریکا کے قرب و جوار کے ضرورت مندوں کی مدد کی جائے گی۔
(vii)۔ حلقہ اسلامی کے نصب العین، مقاصد اور امت کے اتحاد کے حصول کے لیے دیگر اسلامی تنظیمات سے تعاون و اشتراک کرنا۔
بیت المال کی آمدنی کے زرائع کونسے ہیں
(i) ارکان کی اعانت
Donations from Community.(ii)
(iii)۔ زکوۃ، عشر صدقات
(iv) ۔ مقامی حلقوں کی اعانت
(۷) ۔ اداروں اور شعبوں کی اعانت
(vi) - املاک اور جائداد کی آمدنی
اکنا کے دستور میں ہونے والی سسٹرز سے متعلق (حالیہ ترمیمات) کونسی ہیں
1۔ اکنا سسٹرز ایک علیحدہ Entity ہے تاکہ کام میں پھلاؤآۓ اور strength میں اضافہ ہوسکے۔
۲۔۔۔ خواتین کے کام کی نگرانی کی ذمہ داری اکنا سسٹرز کی ناظمہ اعلیٰ پر ہوگی
۳۔۔ ناظمہ اعلی MGA میں سے Elect ہوگی اور امیر کی
منظوری سے ہوگی اور امیرکے ماتحت ہوگی۔
۴ ۔۔ ناظمہ اعلی برادرز کی مجلس شوری کی ممبر بھی ہوگی ۔
۵ ۔۔ ناظمہ اعلی خواتین کے کام کو چلانےکی ذمہ داری ہوگی اور
اپنی شوری (جو کہ MGA میں سے ہوگی اور دو سال کے لیے
Elect ہوگی) کے مشوروں کے ساتھ ذمہ داری پوری کرے گی
6– ناظمہ اعلی MCNA اورYMJ کو Supervise اورfacilitate کریگی۔
ناظمہ اور شوری کے انتخاب کے وقت کن اوصاف کو مد نظر رکھنا چاہیے
- نہ وہ اس منصب کا طلب گار ہو اور نہ اسکے حصول کے لیے لیے کوشاں ہو
- وہ ارکان ICNA میں تقویٰ علم وفہم،حکمت وتدبر،امانت ودیانت،عدل،قوت فیصلہ میں اہل ترہو اقامت دین کی جدوجہد میں انفاق ,قربانی،صبرواستقامت کے لحاظ سے اہل تر ہو
معتمدعام ( Secretary General) کا تقرر کون کرتا ہے ۔ یہ کتنے عرصے کے لیے ہوتا ہے اور اسکو کتنی مرتبہ منتخب کیاجا سکتا ہے
مجلس شوری کے مشورہ سے President معتمد عمومی کا تقرر کرے گا
ایک ہی شخص کو بار بار معتمد عمومی مقرر کیا جاسکے گا
اکنا میں اختلاف راۓ کے اظہار کا کیا طریقہ کار ہے۔
وہ ممبر اپنا اختلاف مقامی ممبران کے اجلاس میں، شوری کے اجلاس میں یا جنرل اجتماع ارکان(MGA) اسمبلی کے اجلاس میں پیش کر سکتا ہے یا تحریری طور پر اپنا نقطہ نظر معتمد عمومی (GS) کے ذریعہ تمام ممبران کو الگ الگ بھجوا سکتا ہے لیکن اس کا یہ حق ہرگز نہیں ہے کہ وہ اس اختلاف کی اشاعت عام کرتا پھرے چاہے اجتماع عام ہو یا کوئی اور ذریعہ ابلاغ ۔ اس کا یہ حق بھی نہیں ہے کہ وہ براہ راست لوگوں سے اس سلسلہ میں رابطہ کرے اور(Canvassing) کرے۔ اکثریتی رائے کی بنیاد پر جو فیصلہ بھی ہو گا وہ اسے بخوبی قبول کرنا ہوگا اسے بہر حال یہ حق حاصل رہے گا کہ ان حدود و قیود ، جن کا تذکرہ پہلی شق میں کیا گیا ہے، کے ساتھ فیصلہ میں ترمیم کروا سکے یاRescind کروا سکے گا۔
اگر کوئی رکن ICNA کی طے کردہ پالیسی سے بیرون حلقہ اختلاف کا اظہار کرے تو وہ اس حلقہ میں کسی ایسے منصب پر نہ رہ سکے گا جس کا فریضہ حلقہ کی پالیسی کو نافذ کرنا ہو یا ترجمانی کرنا ہو
اگر دستور میں کوئ اضافہ یا ترمیم کرانی ہو تو کتنے فیصد ارکان کی منظوری ضروری ہے
2/3%
two / third